سندھ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تحت “کچہری سنگت” کی پروقار تقریب کا اہتمام

Sindh Welfear Association

Sindh Welfear Association

کراچی : سندھ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ملیر میں کچہری سنگت کے نام سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

سرپرست سندھ ویلفیئر ایسوسی ایشن خان محمد چنا کی زیرصدارت منعقدہ (کچہری سنگت) کے نام سے منسوب تقریب میں سندھ، بلوچستان، پنجاب اور کے پی کے سے تعلق رکھنے والے ادب، فنون لطیفہ، موسیقی، اسپورٹس اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈی ایم یونائٹیڈ بینک آف پاکستان عباس علی موریجو اور اعزازی مہمان خصوصی آپریشنل مینجر شہداد پور و شنداس تھے، جبکہ تقریب کی میزبانی مرتضی بلوچ، عنایت اللہ ہنگورو اور رفعت امین نے کی، تقریب سے مہمانوں نے اپنے خطاب میں کہا کے بلوچستان اور سندھ کے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم کردیا گیا ہے جس سے لوگوں میں احساس محرومی بڑھتا جارہا ہے۔

تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے اپنے شاندار فن کا مظاہرہ کیااور داد تحسین حاصل کی، تقریب میں مختلف شعبے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کو اسناد سے نوازا گیا۔

فنون لطیفہ میں راو مشتاق احمد، سید ظفر علی شاہ ادب میں رفیع اللہ خان، موسیقی میں استاد فیاض علی، استاد عمران علی خان، منظو احمد اسپورٹس میں سندھ کا قدیم اور روائتی کھیل شوٹنگ بال میچ میں شاندار کارکردگی پیش کرنے پر عبدالحکیم بوزدار، اعجاز احمد، وسیم عباس اور اجمل کو اسناد سے نوازا گیا۔

تقریب کے اختتام پر خان محمد چنا نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا عزم کیا کے آئندہ بھی اس طرح کی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا رہے گا تاکہ محبت کو فروغ دیا جاسکے۔

جاری کردہ : میڈیا سیکریٹری