سندھ نے 21 ویں نیشنل بینک قومی جونیئر بوائز سوئمنگ چیمپین شپ جیت لی

Swimming Championship

Swimming Championship

کراچی :نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اویس اسد خان نے کہا ہے کہ نیشنل بینک کے صدرا قبال اشرف کی زیر سرپرستی ملک میں سوئمنگ کے فروغ کے لئے ہر قسیم کی ممکن مدد کرے گا کیونکہ یہ کھیل نہ صر ف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں مقبول کھیل ہے ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے PNS کا رساز پر 21 ویں نیشنل بینک قومی بوائز جونیئر چیمپین کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

اویس اسد خان خان نے کہا کہ یہ بڑی خوشی کا مقام ہے کہ ملک کے طلبا وطالبات اس کھیل کی طرف بھرپورانداز میں شرکت کررہے ہیں خصوصاً سندھ میں یہ کھیل مقبولیت کے عروج پر ہے اور سب سے بڑی خوشی اسی بات کی ہے کہ تیراکوں کے والدین بھر پور انداز میں اپنے نونہالوں کی سر پر ستی کررہے ہیں اویس اسد خان نے کہاکہ میں نیشنل بینک کی جانب سے چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو دل کی گہرائیوں سے شہر قائدمیں خوش آمدید کہتاہوں انہوں نے اس موقع پر اعلان کیاکہ آئندہ سال اس چیمپین شپ کواور اچھے انداز میں آرگنائز کرنے میں نیشنل بینک مدکرے گاانہوں نے پاکستان اور سندھ کی انتظامیہ کو اعلی انتظامات کرنے پر مبارکباددی اسی موقع پر پاکستان سوئمنگ فیڈریشن کے صدر میجر عبدالماجد نے نیشنل بینک کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس چیمپین شپ کے انعقاد میں بھر پور تعاون کیا۔

انہوں نے پاکستان نیوی اور میڈیا کابھی خصوصی شکریہ ادا کیا تقریب سے سندھ سوئمنگ ایسوسی ایشن کے صدر شعیب ساول اور PSF کی سیکریٹری وینامسعود،SOA کے سیکریٹری احمدعلی رجپوت نے بھی خطاب کیا تقریب میں نیشنل بینک کے علیم خان موسی، غلام محمدخان، محمدفاروق خان، MNA کشمالہ طارق اور دیگرشخصیات موجود تھی اس موقع پر سند ھ کی ٹیم کو 1888 پوائنٹس حاصل کرنے پر ونر ٹرافی اور پنجاب کی ٹیم کو 1427 پوائنٹس حاصل کرنے پر ونر ٹرافی دی گی جبکہ تیسری پوزیشن KPK چوتھی بلوچستان اور پانچویں پوزیشن گلگت بلتستان نے حاصل کی چیمپین شپ کے لئے سندھ ایسوسی ایشن نے شاندار انتظامات کئے اور تیراکوں اور آ فیشلزکی رہائش کے لئے بہترین انتظام کیا۔