سنگاپور : فیکٹری میں دھماکہ، ایک شخص ہلاک، سات زخمی

Factory Explosion

Factory Explosion

سنگاپور (جیوڈیسک) ایک فیکٹری میں ہونے والے دھماکے میں ایک شخص ہلاک سات زخمی ہو گئے سنگاپور میں فیکٹری کے گودام میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

موبائل سے بنائی گئی فوٹیج میں فیکٹری کی عمارت سے دھواں اٹھتا ہوا دکھائی دیتا ہے جس کے بعد زوردار دھماکہ ہو جاتا ہے ۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔