گلوکار کشور کمار کی 87 ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے

Kishore Kumar

Kishore Kumar

لاہور (جیوڈیسک) پلے بیک گلوکار ، اداکار ، موسیقار ، پروڈیوسر ، ہدایتکار اور سکرین رائٹر کشور کمار کے چاہنے والے آج ان کی 87 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

لیجنڈ گلوکار ، منفرد فنکار اور فن کی معراج سب یکجا کریں تو بنتا ہے کشور کمار ۔ چاہنے والوں نے انہیں سنگیت کا ساگر بھی کہا ۔ کشور کمار کا اصل نام آبھاس کمار گنگولی تھا ۔ رومانس ہو یا درد ، ہر رنگ سے سجی ان کی آواز اپنی مثال آپ تھی۔

کشور نے تقریباً 574 فلموں کے لیے گانے گائے اور 81 فلموں میں اداکاری کی ۔ کشور کمار کی آواز آج بھی سننے والوں کو مدہوش کر دیتی ہے ۔ گلوکاری کے ساتھ کشور کمار شاعری بھی کیا کرتے تھے۔

وہ ایک کامیاب پینٹر اور آرٹسٹ بھی تھے ۔ زمانہ بدلا کئی گلوکار آئے اور گئے لیکن کشور کمار کی کوئی جگہ نہ لے سکا۔ ان کے گائے ہوئے 27 گانوں کو فلم فیئر ایوارڈ کے لئے بھی نامزد کیا گیا ۔ کشور کمار اکتوبر 1987 کو دنیا سے رخصت ہوئے۔