گلوکارہ لیڈی گاگا نے ماڈلنگ شروع کر دی، ریمپ پر واک

Lady Gaga

Lady Gaga

نیویارک (جیوڈیسک) معروف گلوکارہ لیڈی گاگا اپنے منفرد انداز موسیقی سے خاصی شہرت رکھتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انکے پرستاروں کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں امریکی شہر نیویارک میں منعقد کیے جانے والے فیشن ویک میں گلوکارہ نے بطور ماڈل ریمپ پر جلوے بکھیرے۔ لیڈی گاگا ریمپ پر جلوہ افروز ہوئیں تو دیکھنے والے مداح حیران رہ گئے۔

گلوکارہ نے امریکی فیشن ڈیزائنر مارک جیکب کا ڈیزائن کردہ فر لگالانگ کوٹ زیب تن کر نے کے ساتھ لباس کی مطابقت کے لحاظ سے ہیئر سٹائل اور غیر معمولی بلاک ہیل لانگ بوٹ پہن رکھے تھے۔

انہیں ریمپ پر انتہائی پر اعتماد انداز میں واک کرتا دیکھنے والے انکی شخصیت کے نئے پہلو سے بے حد متاثر ہوئے۔