گلوکارہ مومنہ مستحسن نے پاکستانی نژاد امریکی شہری سے منگنی کر لی

Momina Mustehsan engaged to Ali Naqvi

Momina Mustehsan engaged to Ali Naqvi

کراچی (جیوڈیسک) کوک سٹوڈیو کے سیزن 9 سے شہرت حاصل کرنے والی خوبصورت اور دلکش گلوکارہ مومنہ مستحسن نے منگنی کرلی ہے جس کے بعد اس تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

گزشتہ دنوں گلوکارہ مومنہ مستحسن نے امریکہ کے رہائشی بینکر علی نقوی سے منگنی کرلی ہے جب کہ دونوں کی منگنی کی تقریب انتہائی سادگی کے ساتھ انجام پائی جس میں رشتے داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

دوسری جانب مداحوں کی جانب سے انہیں مبارک باد کے پیغامات دئیے جارہے ہیں اور سماجی رابطے کی وب سائٹ ٹوئٹر پر گلوکارہ کی منگنی ٹاپ ٹرینڈ بن گئی ہے۔