گلوکار نعمان جاوید اہلیہ فریحہ پرویز سے صلح کیلئے پھر سرگرم

Nouman Javaid, Fariha Pervez

Nouman Javaid, Fariha Pervez

لاہور (جیوڈیسک) گلوکار نعمان جاوید اپنی اہلیہ گلوکارہ فریحہ پرویز سے صلح کیلئے ایک بار پھر سرگرم ہو گئے تاہم فریحہ پرویز کی طرف سے انہیں مثبت ریسپانس نہ مل سکا، انہوں نے دوستوں سے صلح کرانے کی اپیل کر دی۔

بتایا گیا ہے کہ نعمان جاوید نے اپنی اہلیہ سے صلح کیلئے امریکہ میں ان سے رابطہ کیا ہے لیکن فریحہ پرویز نے ان سے بات نہیں کی اورو ہ ابھی تک خلع لینے پر بضد ہیں۔

نعمان جاوید نے کہا ہے کہ انکی اہلیہ کی طرف سے خلع کاکیس جاری ہے لیکن میں چاہتا ہوں کہ میری ان سے صلح ہو جائے اور ہمارا رشتہ قائم رہے۔

میں نے شادی کے بعد انکی تمام ضروریات پوری کی ہیںلیکن انہیں کوئی شکوہ ہے تومیں وہ بھی دورکرنے کو تیار ہوں۔

نعمان جاوید نے اپنے مشترکہ دوستوں سے اپیل کی ہے کہ وہ رمضان المبارک میں ہماری میاں بیوی کی صلح کرائیں۔