گلوکار رمضان کنگن پوری کے گیت ”اج ماہی آوناں ”کی مقبولیت میں اضافہ

Ramzan Kangan Puri

Ramzan Kangan Puri

لاہور: نوجوان نسل کے نمائندہ گلوکار رمضان کنگن پوری کے نئے ویڈیو البم ڈھولا کنگن پوریا کے ایک گیت ”اج ماہی آوناں”کی مقبولیت میں اضافہ ہونے لگا، اس گیت کو معروف شاعر ایم عمران پروانہ سے لکھوایا گیا ہے۔

البم کے سٹوری رائٹرایم اے تبسم ہیں ،جبکہ میوزک رانا صداقت علی نے مرتب کیا ہے،اس ویڈیوالبم کے ڈائریکٹرمنظورسولجرجبکہ پرڈیوسررانا صداقت علی ہیں،اس ویڈیوالبم کو معروف ریلیزنگ کمپنی آرایس گولڈنے ریلیزکیا تھا،گلوکاررمضان کنگن پوری کے گیتوں کی مقبولیت کے پیش نظرریلیزنگ کمپنی نے ڈی وی ڈیزمزیدمارکیٹ میں بھیج دی ہیں۔