خوف خدا گناہوں سے باز رہنے اور نیکوں کی طرف مائل ہونے کا ذریعہ بنتا ہے : بلال رضا عطاری

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ : خوف خدا گناہوں سے باز رہنے اور نیکوں کی طرف مائل ہونے کا ذریعہ بنتا ہے اور یہی خوف خدا دنیا کے ہر خوف سے نجات دلا دیتا ہے۔ دنیاوی رعنائیوں، رونقوں اور آسائشوں میں کھوکر حساب آخرت کو فراموش کر دینا سراسر نادانی ہے۔

کامیابی صرف اسی میں پنہاں ہے کہ اللہ اور اس رسول ۖ کے احکامات کے آگے سرتسلیم خم کرلیا جائے۔ان خیالات کا اظہار امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس قادری کے چھوٹے صاحبزادے حاجی بلال رضا عطاری نے صحرائے مدینہ سپر ہائی وے پر منعقدہ اجتماع میں بیان کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دعوت اسلامی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ہے اوردنیا بھر میں اصلاح کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔ تلاوت قرآن پاک اور نعت کی محافل، سنتوں بھرے اجتماعات، کورسز، مدنی مذاکرے و اجتماعات میںنہ صرف حقوق اللہ ، حقوق العباد کو سمجھنے، دین سیکھنے اور تزکیہ نفس کے مواقع میسر آتے ہیں۔

بعد ازاں حاجی بلال رضا عطاری نے مختلف شخصیات سے ملاقات بھی کی دعوت اسلامی کے تنظیمی امور کے حوالے سے بریفنگ بھی سنی۔ آخر میں مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ کے تحائف دیئے گئے اورسنتوں کی تربیت کے مدنی قافلوں نے راہ سفر اختیار کیا۔