سراج الحق کا آصف زرداری کو فون، تبدیلی مذہب کا بل واپس لینے کا مطالبہ

Siraj ul Haq and Asif Ali Zardari

Siraj ul Haq and Asif Ali Zardari

لاہور (جیوڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کو فون میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی خلاف آئین اور شریعت قانون سازی کر رہی ہے۔

73 کا متفقہ آئین بھٹو کا قوم کیلئے تحفہ تھا جسے پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت متنازع بنانے پر تلی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی کا پاس کردہ مذہب کی تبدیلی کا بل خلاف آئین ہے، اسے فوری واپس لیا جائے۔