سراج الحق کا پانامہ پیپرز میں شامل دیگر 426 افراد کا بھی احتساب کرانیکا اعلان

Siraj ul Haq

Siraj ul Haq

پشاور (جیوڈیسک) صوبائی دارالحکومت میں بین المذاہب ہم اہنگی کانفرنس میں شرکت کے بعد جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کی لڑائی فرد واحد کے خلاف نہیں بلکہ کرپشن کے خلاف ہے، ایک شخص کی نااہلی سے فرق نہیں پڑتا، پانامہ پیپرز میں شامل دیگر 426 افراد کا بھی احتساب کیا جانا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف عدالت میں پیش ہوئے یہ اچھی بات ہے، بڑے لوگوں نے بھی اب عدلیہ میں حاضری دینی شروع کر دی ہے، عمران خان نے قبل از وقت انتخابات کے مطالبے کے حوالے سے ان سے کوئی مشاورت نہیں کی، اسمبلیوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہئے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ملک میں فرد واحد کو بچانے کیلئے قوانین بنائے جا رہے ہیں جو درست نہیں۔ انہوں نے روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام روکنے کا بھی مطالبہ کیا۔