سراج الدین طالب کے جواں سال صاحبزادے کے انتقال پر ینگ آزاد فٹ بال کلب کا اظہار افسوس

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ینگ آزاد فٹ بال کلب کورنگی کے صدر حاجی لیاقت علی، جنرل سیکریٹری محمد رمضان پیر جی و دیگر تمام آفیشلز و کھلاڑیوں نے نیشنل فٹ بال ریفری سراج الدین طالب کے جواں سال صاحبزادے عامر کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کرتے ہوئے سراج الدین طالب سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔
جاری کردہ:۔ میڈیا کوارڈینٹر