دھرنے والے انتخابات میں اپنی شکست کا انتقام ترقی کرتی ہوئی ملکی معیشت اور عوام سے لینا چاہتے ہیں ۔عصمت انور محسود

Pakistan Muslim League (N)

Pakistan Muslim League (N)

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے رہنماء عصمت انور محسود نے کہاہے کہ دھرنے والے انتخابات میں اپنی شکست کا انتقام ترقی کرتی ہوئی ملکی معیشت اور عوام سے لینا چاہتے ہیں عمران خان اور طاہرالقادری پاکستانی عوام اور ملکی معیشت پر رحم کریں اب عوام ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے عوام ان کی سازشانہ عزائم سے واقف ہوچکے ہیں دھرنے اور احتجاج کرکے ملک کو بدنام کرنے کی پالیسی کو پاکستان کی تمام سیاسی جماعت اور پارلیمنٹ نے ا پنے اتحاد کے ذریعے مسترد کردیا۔

ہے یہ بات پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے رہنماء عصمت انور محسود نے مسلم لیگ(ن) کے کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈسٹر کٹ کورنگی سمیت کراچی کے مختلف ڈسٹرکٹ سے کارکنان نے شرکت کی اجلاس میں مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں اور کارکنان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک کو دہشت گردی سے نجات اور ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رکھا جائے گا کارکنان نے تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے قائدین کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان کے خلاف نازیبہ زبان استعمال کرنے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے مشورہ دیا۔

کہ تہذیب کے دائرے میں رہتے ہوئے سیاست کی جائے اجلاس میں تنظیمی سرگرمیوں کو فعال کرنے اور حکومت کی جانب سے عوامی اقدامات سے عوام کو آگاہ کرنے کیلئے عوامی رابطہ مہم کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ عصمت انور محسود نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ علاقائی مسائل کے حوالے سے عوام کو در پیش شکایات کے ازالے کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی اور عوامی خدمت ہی مسلم لیگ کا مشن ہے۔