دھرنے میں جنرل ظہیر اور پاشا کا ہاتھ نہیں، شاہ محمود

Shah Mehmood Qureshi

Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کسی بھی غیر جمہوری طریقے سے اقتدار میں آنے کے حق میں نہیں اور کسی کو جمہوریت پر وار کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔

بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دھرنے کے پیچھے خفیہ ہاتھ کے ملوث ہونے پر اگر حکومت کمیشن بنانا چاہتی ہے تو ضرور بنائے، دھرنے کے پیچھے ظہیر الاسلام اور پاشا کا ہاتھ نہیں۔

جب یہ لوگ اہم عہدوں پر تھے تو یہی لوگ ان کے گیت گاتے تھے، آج وہ رٹائرڈ ہوگئے ہیں تو ان پر بلا جواز تنقید کی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ غیر ضروری بیانات سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، جاوید ہاشمی کو باہمی احترام کے رشتے کو برقرار رکھنا چاہیے۔