سکس ریڈ ورلڈ سنوکر: قومی کیوئسٹ ناک آؤٹ مرحلے میں ایونٹ سے باہر

Snooker Championship

Snooker Championship

لاہور (جیوڈیسک) بنکاک میں جاری سکس ریڈ ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں شامل پاکستان کے تینوں کیوئسٹ محمد سجاد، اسجد اقبال اور محمد آصف کا سفر ناک آوٹ مرحلے میں اختتام پزیر ہو گیا۔ گروپ مرحلے میں اچھی پرفارمنس دکھانے والے قومی کیوئسٹ کوارٹر فائنلز میں رسائی سے محروم رہے۔

اسجد اقبال کو رائن ڈے نے چھ تین ،محمد سجاد کو مارک سیلبی نے چھ دو اور محمد آصف کو مارکو فو نے چار دو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

ایونٹ کی گروپ اسٹیج میں گرین ٹیم کے پلیئرز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اپنے اپنے گروپس میں تیسری پوزیشن حاصل کی لیکن ناک آؤٹ مرحلے میں عمدہ کھیل پیش نہ کر سکے اور ایونٹ سے باہر ہو گئے۔