سمال انڈسٹری کو بجلی کی سپلائی کیلئے 50 لاکھ روپے کی لاگت بچائی گئی

Electricity Supplies

Electricity Supplies

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) سمال انڈسٹری کو بجلی کی سپلائی کیلئے 50 لاکھ روپے کی لاگت بچائی گئی لائن کا زیادہ تر حصہ چوری، انڈیپنڈڈ فیڈل اب ڈمیسٹک فیڈل میں تبدیل ہونیکی وجہ سے انڈسٹری ویرانے کا منظر پیش کرنے لگی، واپڈا کے اعلی حکام نے آنکھیں بند کر لی۔

فوری کاروائی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق سمال انڈسٹری کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے 50لاکھ روپے کی لاگت سے ایک لائن بچائی گئی تھی جس کی موجودہ مالیت5کروڑ کے قریب ہے، جو کہ واپڈا کے کاغذات میں زیادہ تر چوری ہو چکی ہے، جسے واپڈا اہلکاروں نے خود چوری کرکے نا معلوم افراد کے خلاف فوری کے مقدمات درج کروا رکھے ہیں۔

سمال انڈسٹری کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کیلئے انڈیپنڈڈ فیڈل تاریں و کھمبے چوری ہونے کی وجہ سے ڈومیسٹک فیڈل پر منتقل کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے بیروز گاری کو ختم کرنے کیلئے لگائی گئی سمال انڈسٹری ویرانے کا منظر پیش کررہی ہے، لوڈشیڈنگ کی وجہ سے سرمایہ داروں نے خریدے گئے پلاٹوں پر تاحال انڈسٹری نہیں لگائی ، عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے سمال انڈسٹری کی تاریں و کھمبے چوری کرنے میں ملوث واپڈا اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے انڈیپنڈڈ فیڈل بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ سمال انڈسٹری بحال ہو سکے اور حلقہ سے بیروز گاری کا خاتمہ ہو سکے۔