20 سیکنڈز میں سمارٹ فون پر بچوں کی انٹرنیٹ تک محفوظ رسائی

Children Using Mobile

Children Using Mobile

سمارٹ فونز کا بڑھتا ہوا رجحان جہاں آسانی کا باعث ہے وہیں پریشانی کا باعث بھی بن رہا ہے۔

آج کل بچوں میں سمارٹ فون کا استعمال عام ہے اور ناسمجھ بچے بھی اس ڈیوائس سے متاثر ہوتے ہیں۔ایسی صورتحال میں بچوں کی سمارٹ فونز کے ذریعے محفوظ انٹرنیٹ تک رسائی بہت اہم ہے اور اکثر والدین لا علم ہوتے ہیں کہ بچے فون پر کس طرح کا مواد دیکھ رہے ہیں۔

بچے بے خیالی میں سمارٹ فونز پر کچھ ایسی ویب سائٹس بھی کھول سکتے ہیں جو ان کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔

ایپل کے آئی فونز میں ’پیرنٹ کنٹرول’ کا ایسا آپشن موجود ہے جو لاعلم والدین کی اس پریشانی کو حل کر سکتا ہے ۔بس آپ نے آئی فون کی سیٹنگز میں جا کر اس آپشن کو سلیکٹ کرنا ہے جس کے بعد آپ بے فکر ہو کر اپنا فون بچے کو استعمال کیلئے دے سکتے ہیں۔