اسمارٹ فون کمسن بچوں کیلئے انتہائی خطرناک

Smartphone

Smartphone

ماہرین کا کہنا ہے کہ 18 ماہ سے کم عمر بچوں کا اسمارٹ فون استعمال کرنا خطرے سے خالی نہیں۔ یورنیورسٹی آف ٹورنٹو کے محقیقین نے کم عمر بچوں کے اسمارٹ فون استعمال کرنے اور اس کی صورت میں ہونے والے نقصانات پر تحقیق کی جس کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے بچے جو 18 ماہ سے کم عمر میں اسمارٹ فون استعمال کرنا شروع کردیتے ہیں ان میں اپنی بات کو بیان کرنے کا اظہار کم ہونے کا امکان ہوتا ہے۔

تحقیق کرنے والی ڈاکٹر کیتھرین برکن کا کہنا ہے کہ موجودہ زمانے میں اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس کا استعمال عام ہے اور یہ چیزیں کم عمر بچوں کی رسائی میں ہیں تاہم یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ کم عمر بچے اسمارٹ فونز کے استعمال سے بیان کے اظہار سے محروم ہوسکتے ہیں۔

مطالعے کے لئے ایسے 894 بچوں کا مشاہدہ کیا گیا جن کی عمریں 6 ماہ سے 2 سال کے درمیان تھی اور بچوں کا 18 ماہ مشاہدے کرنے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ ایسے بچے جو دن میں 28 منٹ تک اسمارٹ فونز استعمال کرتے تھے وہ اپنی خواہشات اور جذبات کا اظہار کھل کر نہیں کرسکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تحقیق کے دوران خوش قسمتی سے اسمارٹ فونز استعمال کرنے والے بچوں میں سماجی میل جول اور باڈی لینگویج میں کمی نوٹ نہیں کی گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کی تحقیق کے دوران اخذ کردہ نکات والدین کو اپنے کم عمر بچوں کو اسمارٹ فونز تھمانے کی حوصلہ شکنی کریں گے۔