ایس ایم سی المنائی کے تحت صحت مند دماغ صحت مند زندگی کے موضوع پر سیمینار آج منعقد ہوگا

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میڈیکل کالج کراچی کے فارغ التحصیل طلبہ کی بین الاقوامی تنظیم (ایس ایم سی المنائی) پاکستان چیپٹر کے زیر اہتمام گیارہویں سالانہ ونٹر میٹنگ کے حوالے سے ایک سیمینار بعنوان “صحت مند دماغ صحت مند زندگی “(آج) مورخہ12دسمبر2015ء بروز ہفتہ صبح 9 بجے جناح سندھ یونیورسٹی کراچی کے خواجہ معین الدین لیکچر ہال میں منعقد ہوگا ۔

جس میں ملکی و بین الاقوامی طبی ماہرین اور جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی کے طلباء و طالبات خصوصی لیکچر دینگے ۔