سوشل میڈیا سے متعلق ایس او پی بنایا جائے، وزیرداخلہ کا چیئرمین پی ٹی اے کو حکم

Chaudhry Nisar Ali Khan

Chaudhry Nisar Ali Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) سوشل میڈیا سے متعلق ایس او پی بنایا جائے، وزیر داخلہ نے چیئرمین پی ٹی اے کو ٹاسک دیدیا، سپیکر قومی اسمبلی کو بھی معاملے پر سیاسی جماعتوں کا اجلاس بلانے کی تجویز۔

وزیر داخلہ نے سوشل میڈیا سے متعلق ایس او پی بنانے کیلئے چیئرمین پی ٹی اے کو تمام فریقین سے مشاورت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کا استعمال رائے کے اظہار کے لئے ہونا چاہئے، نہ کہ فساد پھیلانے کے لئے۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کا غلط معلومات اور ہتک آمیز مواد کی تشہیر کے لئے استعمال نہیں ہونا چاہئے۔

انہوں نے چیئرمین پی ٹی اے کو سوشل میڈیا کے مثبت اور تعمیری کردار کو یقینی بنانے اور سوشل میڈیا سے متعلق ضابطہ اخلاق بنانے کی ہدایت کی۔