معروف سماجی شخصیت نمبردار چوہدری محمد فاروق مختصر علالت کے بعد اس جہان فانی سے کوچ کر گئے

Malka

Malka

ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) معروف سماجی شخصیت نمبردار چوہدری محمد فاروق مختصر علالت کے بعد اس جہان فانی سے کوچ کر گئے۔ چوہدری محمد فاروق کینسر کی موذی بیماری میں مبتلا تھے۔

تفصیل کے مطابق گلیانہ کے نواحی موضع پلاہوڑی کی معروف سماجی شخصیت نمبردار چوہدری محمد فاروق مختصر علالت کے بعد اس جہان فانی سے کوچ کرگئے ہیں۔ ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گائوں پلاہوڑی میں ادا کر دی گئی۔ چوہدری محمد فاروق ایک شریف ا لنفس انسان تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔

جن میں نمایاں طور پر چوہدری آصف رضا کوٹلہ، چوہدری سجاد اکبر سابق ناظم یو سی گلیانہ ، چوہدری محمد شبیر ایڈووکیٹ ، طارق مصطفی اعوان ملکہ، راجہ عابد حسین ملاگر ، ملک محمد اقبال اعوان سابق ناظم یو سی ملکہ ،راجہ نشان علی سجاد ، ملک افتخار احمد اعوان ملکہ ، صوفی اکرام گلیانہ ، حاجی محمد یوسف گلیانہ ، ملک غلام حیدر ملکہ ، حاجی رفیق لوہار یاں ، مہر محمد اقبال گلیانہ ، ملک مشتاق ایڈووکیٹ گجرات ، چوہدری محمد ایوب مہر ، چوہدری شاہد ، چوہدری ثاقب مشتاق ، چوہدری عامر مہر ، عمار فاروق ، سکندر فاروق ، چوہدری عابد شریف پلاہوڑی سمیت سینکڑو ں افراد نے شرکت کی۔

جبکہ تعزیت کااظہار کرنے والوں میں چوہدری عمرفارو ق سعودی عرب ، چوہدری غضنفر جمشید پلاہوڑی ( کویت ) عمر فاروق اعوان ( صحافی ) محسن ضیاء اعوان ملکہ، اظہر حسین ، الفت حسین ، قدیر حسین ، صداقت علی ، چوہدری خالد ، چوہدری ماجد شامل ہیں۔