سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلئے یوم سیاہ پروگرام کا انعقاد

Social Welfare Department Badin

Social Welfare Department Badin

بدین (عمران عباس) سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلیئے یوم سیاہ پروگرام کا انعقادکیا گیا۔

باغ محلہ میں ہونے والی اس تقریب میں فضل کریم گاڈھائی، عبدالقادر چانڈیو، عبدالغفار کھوسہ ، مختلف این جی اوز کے رہنماؤں ، صحافیوں اور شہریوں نے بڑی تعدا د میں شرکت کی ، رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا کی جانب سے 69 سالوں سے کشمیریوں کو یرغمال بنا کر ان پر ظلم کیا جارہا ہے۔

کتنے ہی لوگ کشمیر کی آزادی کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ دیکر شہید ہوچکے ہیں، لیکن انڈیا کی بے حسی دنیا والوں کو بلکل نظر نہیں آتی۔

رہنماؤں نے مزید کہا کہ کشمیر شروع سے پاکستان کا حصہ تھا ہے اور رہے گا اور ہم پاکستانی قوم ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ تھیں ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، انہوں نے کشمیر میں شہید ہونے والوں کے ورثاء سے اظہار یکجہتی بھی کیا۔