سوشل ویلفیئر گورنمنٹ سندھ اور حاجی صالح محمد میموریل کے زیراہتمام بلدیہ ٹائون میں سیمینار کا انعقاد

SEMINAR CHEKAN GONIA

SEMINAR CHEKAN GONIA

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امراض سے متعلق آگاہی کے ذریعے ہی صحت مند معاشرے کا قیام اور انسانی زندگیوں کو محفوظ بنا یا جاسکتا ہے ۔چکن گونیا لا علاج مرض نہیں احتیاطی تدابیر اور امراض سے متعلق آگاہی کے ذریعے ہم اس مرض سے محفوظ رہ سکتے ہیں اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھا جائے اور مکھی مچھروں کی افزائش کی روک تھام کی جائے۔

ان خیالات کا اظہار پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ضلع غربی اور حاجی صالح محمد میموریل ویلفیئر آرگنائزیشن کے اشتراک سے بلدیہ ٹائون میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ سیمینار سے سوشل ویلفیئر آفیسر بلدیہ ٹائون محمد ابراہیم ،ڈاکٹر محمد زادہ ،سفیر امن پاکستان اورنگزیب سلطان ،اور تہمینہ شبیر نے بھی خطاب کیا۔

مقررین نے عوام کو چکن گونیا مرض سے متعلق آگاہی فراہم کی اور اسے بچائو سے متعلق احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کیا مقررین نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مرض کے خاتمے کے لئے زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے سیمینار کے انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ حکومتی اقدامات کے ساتھ ہر فرد کو صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے اپنا کردار کرنا ہوگا۔

صاف ستھرا ماحول کا قیام پینے کے صاف پانی کا استعمال اور مکھی مچھروں کی افزائش کو روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر اپنا نا ہوگی جب ہی ہم چکن گونیا ،ڈینگی سمیت متعدد امراض کا نہ صرف خاتمہ کرسکتے ہیں بلکہ اپنی قیمتی جانوں کو بھی محفوظ بنا سکتے ہیں۔

اس موقع پر علاقہ معززین ڈاکٹر مسکین شاہ ،ڈاکٹر جمیل تنولی نے مقررین اور منتظمین سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ ایسے سیمینار کا کراچی کے تمام علاقوں میں انعقاد کی ضرورت ہے۔

جاری کردہ:۔ میڈیا کوارڈینٹر