سماجی کارکن ظفر لنڈ مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلاک

Zafar Lund

Zafar Lund

مظفر گڑھ (جیوڈیسک) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے جنوبی ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں سماجی کارکن ظفر لنڈ مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ کوٹ ادو پولیس تھانے کے ایک اہکار نے بی بی سی کو بتایا کہ جمعرات کی دوپہر تقریباً ساڑھے تین بجے نامعلوم مسلح افراد نے ظفر لنڈ کو ان کے گھر کے باہر گولی مار کر ہلاک دیا۔

پولیس اہلکار نے مطابق دو مسلح افراد نے ان کے گھر کے باہر آئے اور ظفر لنڈ کو باہر بلایا، ان کے باہر آنے پر ان کی سر پر گولی مار دی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ مقامی پولیس کے مطابق ظفر لنڈ کے قتل کا مقدمہ محکمہ انسداد دہشت گردی ملتان میں درج کیا گیا ہے اور اس واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس اہکار کا کہنا تھا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ظفر لنڈ کی کسی سے ذاتی دشمنی نہیں تھی تاہم اس واقعے سے ایسا دکھائی دیتا کہ انھیں ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ ظفر لنڈ ایک غیرسرکاری تنظیم کے سربراہ تھے اور عرصہ دراز سے کسانوں اور بے زمین ہاریوں کے حقوق کے لیے سرگرم تھے۔