سماجی کارکن و مقامی صحافی سید اسرار احمد زیدی شاہ کی پریس کانفرنس

Israr Ahmad Zaidi

Israr Ahmad Zaidi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پولیس تھانہ کاہنہ نہ تو میری ڈکیتیوں کے ملزمان کو ٹریس کر رہی ہے اور نہ ہی مجھے ہراساں کرنے والوں سے تحفظ فراہم کر رہی ہے، وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب و دیگر علی حکام تحفظ فراہم کریں اور میری ڈکیتیوں کے ملزمان کو ٹریس کرکے لوٹا گیا مال بر آمد کروائیں۔

سماجی کارکن و مقامی صحافی سید اسرار احمد زیدی شاہ کی پریس کانفرنس، تفصیلات کے مطابق سماجی کارکن و مقامی صحافی سید اسرار احمد زیدی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سنٹرل پارک جلکے دربار کے سامنے میرے دوکان سے ایک بار دس لاکھ جبکہ دوسری بار ڈھائی لاکھ روپے کی ڈکیتی ہوئی جس کے ملزمان چھ ماہ گزرنے کے باوجقود آج تک ٹریس نہیں ہوئے، میں عرصہ داراز سے عوام کی بے لوث خدمت کر رہا ہوں۔

چند افراد گزشتہ دو ماہ سے مجھے مختلف طریقوں سے ہراساں کر رہے ہیں جبکہ پولیس تھانہ کاہنہ تو نہ مجھے کوئی تحفظ فراہم کر رہی ہے اور نہ ہی ہراساں کرنے والے افراد کے خلاف کوئی کاروائی کی جا رہی ہے،مجھے ہراساں کرنے کا مقصد مجھے عوام کی بے لوث خدمت کرنے سے روکنا ہے۔

میں وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف، آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی و دیگر اعلی حکام فوری نوٹس لیتے ہوئے مجھے ہراساں کرنے والوں کے خلاف کاروائی ،مجھے تحفظ فراہم کریں اور میری دوکان میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے نا معلوم ملزمان کو ٹریس کرکے لوٹا گیا مال بر آمد کروائیں۔