سیرت الصادقین کے عمل کے بغیر معاشرے سے رشوت اور بدعنوانی کا خاتمہ نا ممکن ہے۔ علامہ عباس کمیلی

MAJLIS E ZAKIREEN E IMAMIA PAKISTAN

MAJLIS E ZAKIREEN E IMAMIA PAKISTAN

کراچی (اسٹاف رپورٹر) علامہ عباس کمیلی نے کہا کہ ڈاقت و دیانت سیرت پاک کے وہ اہم پہلو ہیں جن پر عمل کرکے معاشرے سے رشوت و بدعنوانی کا خاتمہ ممکن بنا یا جاسکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس ذاکرین امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام جشن عید میلاد لنبی و لادت باسعادت امام جعفر صادق و امام حسن عسکری کی مناسبت سے سیرت الصادقین کانفرنس بعنوان صداقت و دیانت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

کانفرنس سے مولانا مرزا یوسف ،علامہ شبیر الحسن طاہری ،علامہ رضی جعفر نقوی ،علامہ نثار احمد قلندری ،ڈاکٹر مبشر عالم ،قاضی احمد نورانی تھانوی ،سنیٹر تاج حیدر ،ایم پی اے جاوید ناگوری ،سہیل عابدی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

جبکہ ڈاکٹر جاوید منظر ،کوثر نقوی ،ڈاکٹر عید الرضا،اور نسیم الحسن زیدی نے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے صداقت و دیانت اور سیر ت الصادقین کے حوالے سے تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ معاشرے کو سدھارنے کے لئے سیرت مصطفی ۖ پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی۔