معاشرے کے بہتر مستقبل کے لئے طلبہ کی کردار سازی کی ضرورت ہے، شاہ انس نورانی

Anjuman Talaba e Islam

Anjuman Talaba e Islam

کراچی : ورلڈ اسلامک مشن انٹرنیشنل کے چئیرمین اور جمعیت علماء پاکستان کے سرپرست اعلیٰ عظیم عالمی مبلغ اسلام علامہ شاہ محمد انس نورانی صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان میں نظریاتی و ذہنی انتشار سے بچنے کے لئے سب سے اہم ترین بات ہے کہ یہاں کے تعلیمی نظام کو ایک ہی طریقہ کار پر محدود کیا جائے، لارڈ میکالے کے تعلیمی نظام نے پاکستان کی موجودہ اور آنے والی نسل کو محرومیت اور نظریاتی و ذہنی انتشار کا شکار کردیا ہے،ایک ہی تعلیمی نظام ہوگا تو پھر ملک میں طبقات جنم نہیں لیں گے اور نہ ہی ملک میں انانیت و برتری اور احساس محرومی پنپ سکے گا، بانی انجمن طلبہ اسلام مولانا جمیل احمد نعیمی اور ان کے طلبہ گزشتہ چالیس سال سے لارڈ نیکالے کے تعلیمی نظام کے خلاف قلمی جہاد کر رہے ہیں، متشر ذہن دینے والے اس تعلیمی نظام کی مثال ہم نے گزشتہ دنوں دہشت گرد طلبہ کی صورت میں دیکھ لی، غریب، امیر، مڈل کلاس اور فقیر کے بچے کے لئے ہم نے الگ الگ تعلیمی نظام بنا کر پاکستان کی آنے والی تمام نسلوں کو تقسیم کردیا ہے، جب تک طلبہ و نوجوانوں میں اجتماعیت نہیں ہوگی تب تک ملک کے کسی بھی شعبہ میں خاطر خواہ ترقی نہیں ہو سکتی ہے، انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے خصوصی وفد سے ملاقات میں قائد ملت اسلامیہ امام شاہ احمد نورانی صدیقی کے مسند نشین عالمی مبلغ اسلام م علامہ شاہ محمد انس نورانی صدیقی نے کہا کہ معاشرے کے بہتر مستقبل کے لئے طلبہ کی کردار سازی کی ضرورت ہے۔

طلبہ کسی بھی مملکت کے روزشن مستقبل کی نوید ہوتے ہیں مگر یہ اسی صورت میں ممکن ہے جب کہ طلبہ کو بہترین تعلیم و تربیت کا ماحول فراہم کیا جائے، انجمن طلبہ اسلام طلبہ کے لئے بہترین درسگاہ ہے، انجمن طلبہ اسلام جمعیت علماء پاکستان کی طلبہ ونگ او ر ورلڈ اسلامک مشن کی یوتھ ہے اہل سنت کے طلبہ انجمن سے منسلک ہوجائیں اور عشق رسول ۖ کے مشن کا حصہ بنیں، انجمن طلبہ اسلام کے وفد کی قیادت انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری نبیل مصطفائی نے کی، انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری نبیل مصطفائی نے کہا کہ علامہ شاہ انس نورانی صدیقی قائد ملت اسلامیہ کی نشانی ہیں، کم عمری میں قرآن کا حفظ مکمل کیا، علامہ حسن حقانی کی تربیت میں رہ کر درسنظامی مکمل کیا، اعلیٰ تعلیم کے لئے پہلے لیبیا کی مرکزی یونیورسٹی میں بھیجے گئے، اس کے بعد عراق میں بغداد کی سب سے بڑی یونیورسٹی سے پوسٹ گریجوئیٹ مکمل کیا، فقہ اور تاریخ پر یکساں عبور کے ساتھ ساتھ علامہ شاہ انس نورانی صدیقی بہترین مقرر،حافظ، قاری، عالم اور مبلغ ہیں، پاکستان سمیت ایشیاء میں ان کے پائے کا کوئی عالم دین نہیں ہے۔

انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے ناظم سیف الاسلام نے کہا کہ علامہ شاہ انس نورانی صدیقی اس وقت مسلم دنیا کے عظیم مبلغ اور طاغوتی قوتوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں،علامہ انس نورانی میں قائد اہل سنت کی جھلک نظر آتی ہے، عظیم قائد کے عظیم بیٹے ہیں، اس موقع پر اے ٹی آئی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری بابر مصطفائی، علامہ عبدالمصطفی الازہری کے پوتے اسامہ مصطفی اعظمی ، حافظ عمران مدنی، اشتیاق مشتاق، عمران قادری موجود تھے۔

میڈیا سیل انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن