سہیل انورسیال کو وزیر داخلہ سندھ بنانے کا فیصلہ

Sohail Anwar Siaal

Sohail Anwar Siaal

کراچی (جیوڈیسک) رکن سندھ اسمبلی سہیل انورسیال کووزیر داخلہ سندھ بنانےکا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور ان کی تقریب حلف برداری آج ہی ہوگی۔

لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی سہیل انور سیال کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بھی اس کی منظوری دے دی ہے۔

ان کی حلف برداری کی تقریب آج شام گورنر ہاؤس میں منعقد ہوگی۔
واضح رہے کہ لاڑکانہ سے کامیاب ہونے والے سہیل انور سیال صوبائی کابینہ میں پہلی مرتبہ شامل ہورہے ہیں۔