یوم یکجہتی کشمیر باسکٹ بال ٹورنامنٹ : نشتر کلب نے کراچی کلب کو مات دیدی

Basketball

Basketball

کراچی : کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تعاون سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر جاری “یوم یکجہتی کشمیر باسکٹ بال ٹورنامنٹ “میں نشتر باسکٹ بال کلب نے کراچی باسکٹ بال کلب کو58-27سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

فاتح ٹیم نشترکلب کی جانب سے طلحہ امجد نے 29،شبر حسین نے 10اور ہارون خان نے 7پوائنٹس اسکور کئے جبکہ کراچی کلب کی جانب سے مجتبیٰ نذیر نے 10،ذین مہدی نے9اور محمود حیدر نے 8پوائنٹس اسکور کر کے نمایاں رہے کھیلے گئے۔

میچ میں ریفریز کے فرائض ظفر اقبال ،نذاکت خان ،عامر غیاث اور غلام رسول نے انجام دیئے جبکہ اسکورر ضائمہ طارق اور ٹائم کیپر حسن علی تھے ۔ٹورنامنٹ کے آرگنائزر اور کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ کے 2سیمی فائنل مورخہ 18فروری 2017ء بروز ہفتہ جبکہ ٹورنامنٹ کا گرینڈ فائنل مورخہ 20فروری 2017ء کو آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر کھیلا جائیگا۔

جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر