یوم یکجہتی کشمیر باسکٹ بال ٹورنامنٹ : بہادر کلب اپنے گروپ کا چمپئن بن گیا

Basketball

Basketball

کراچی : کراچی باسکٹ بال کے زیر اہتمام پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تعاون سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر جاری “یوم یکجہتی کشمیر باسکٹ بال ٹورنامنٹ”میں ٹورنامنٹ کی فیوریٹ ٹیم بہادر کلب نے کراچی کلب کو 48-25سے شکست دیکر اپنے گروپ کا چمپئن بن گیا۔

بہادر کلب کی جان سے فیاض امان اللہ21،فراست واسطی6اور فاروق شاہ نے 6پوائنٹس اسکور کئے جبکہ کراچی کلب کی جانب سے فیصل اعوان 10،مجتبیٰ خان اور اُسامہ خان نے 5،5پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے۔

کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض ظفر اقبال ،طارق حسین ،ممتاز احمد ،عامر غیاث نے انجام دیئے جبکہ اسکورر ضائمہ طارق اور ٹائم کیپر نزاکت خان تھے۔

جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر