یوم یکجہتی کشمیر کے موقعہ پر پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر کی جانب سے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد

Manchester Kashmir Day Event

Manchester Kashmir Day Event

مانچسٹر (نوید چوہان) کشمیر جنت نظیر، میرے وطن تیری جنت میں آئیں گے اک دن، کشمیری عوام کی اننگوں اور بھارتی مظالم کے خلاف ہر سال پانچ فروری کو یوم ہیکجہتی کشمیر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

اس سال بھی قونصل جنرل ڈاکٹر ظہور احمد، ویلفئیر اتاشی فضاء نیازی اور دیگر قونصل خانہ کے عملے کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی سنٹر لانگ سائیٹ میں ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ تقریب میں کشمیری، پاکستانی دیگر کمیونیٹیز کے عمائدین ، بچوں اور عورتوں کی کثیر تعداد نے شریک ہو کر مظلوم کشمیری عوام کو اپنے مکمل تعاون اور ان کے حقوق کے لیے ہر جگہ آواز اٹھانے کا عہد کیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی مظلوم عوام کو ان کا حق، حق خود ارادیت دے تاکہ وہ اپنی مرضی سے اپنی زندگی کا فیصلہ کر سکیں ۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام پر مظالم بند کرے۔

مقررین نے اقوام عالم سے بھی مطالبہ کیا کہ مظلوم کشمیری عوام کے بہیمانہ قتل پر اپنا کردار ادا کریں اور کشمیر کے مسلئے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے عین مطابق حل کروانے میں بھی اپنا اثر رسوخ استعمال کریں۔

تقریب میں قونصل جنرل ظہور احمد، ویلفییر اتاشی فضاء نیازی، ایم ای پی سجاد کریم , ایم ای پی امجد بشیر، ایم ای پی افضل خان، ایم پی جولی کوپر، مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر بشیر رٹوی، پاک سر زمین برطانیہ کے صدر الطاف شاہد، کونسلر فیصل رشید، ٹونی لائیڈ، یاسمین قریشی، اقبال صدیقی، کونسلر زاہد چوہان اور دیگر عمائدین شہر نے شرکت کی۔

Manchester Kashmir Day Event

Manchester Kashmir Day Event

Manchester Kashmir Day Event

Manchester Kashmir Day Event

Manchester Kashmir Day Event

Manchester Kashmir Day Event

Manchester Kashmir Day Event

Manchester Kashmir Day Event

Manchester Kashmir Day Event

Manchester Kashmir Day Event

Manchester Kashmir Day Event

Manchester Kashmir Day Event

Manchester Kashmir Day Event

Manchester Kashmir Day Event

Manchester Kashmir Day Event

Manchester Kashmir Day Event

Manchester Kashmir Day Event

Manchester Kashmir Day Event

Manchester Kashmir Day Event

Manchester Kashmir Day Event