صومالیہ : امریکی ڈرون حملے میں الشباب کے 150 جنگجو ہلاک

Drone Attack

Drone Attack

واشنگٹن (جیوڈیسک) ترجمان پنٹاگون کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو سے تقریباً 120 میل دور ایک کیمپ کو نشانہ بنایا گیا۔

ڈرون حملہ الشباب کے ایک تربیتی مرکز پر کیا گیا۔ جہاں شدت پسند جمع ہو کر بڑے حملے کی منصوبے بندی کر رہے تھے۔

ترجمان کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے معلوم ہوا ہے کہ حملے میں 150 سے زیادہ جنگجو مارے گئے ہیں۔ اس کیمپ کی کافی عرصے سے نگرانی کی جا رہی تھی۔