صومالیہ: فوج اور شدت پسندوں کی جھڑپوں میں متعدد افراد ہلاک

Somalia Army

Somalia Army

موغادیشو (جیوڈیسک) صومالیہ میں فوج اور شدت پسندوں کی جھڑپ میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

گیدو ضلع میں گھات لگائے ہوئے جنگجوؤں نے فوجی قافلے پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں گیارہ فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

حکام نے جھڑپ میں شدت پسند تنظیم الشباب کے مقامی رہنما سمیت بتیس شدت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔ دوسری طرف الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔