صومالیہ: ڈرون حملے میں الشباب کا سینئر کمانڈر حسن دھور ہلاک، میڈیا رپورٹ: تصدیق کر رہے ہیں: امریکہ

America

America

موغادیشو (جیوڈیسک) صومالیہ میں امریکی ڈرون حملے میں شدت پسند گروہ الشباب کا ایک سینئر کمانڈر ہلاک ہو گیا ۔غیر ملکی میڈیا عہدیداروں نے بتایا کہ ڈرون حملے میں مارے جانے والے کمانڈر کا نام حسن علی دھور تھا اور وہ لوگ ہلاک کرنے والی الشباب کی ایک ٹیم کا سربراہ تھا۔

صومالیہ کی حکومت کی طرف سے گزشتہ سال موغادیشو میں ایک دہشت گرد حملے میں ملوث 12 افراد پر مشتمل الشباب کے انتہائی مطلوب کارکنوں کی فہرست میں حسن علی بھی شامل تھا۔

امریکی وزارت دفاع کے پریس سیکرٹری پیٹر کک نے بات کی تصدیق کی تھی کہ صومالیہ کی فورسز کے تعاون سے امریکہ نے فضائی کارروائی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حسن علی نے ماضی میں ایک ایسے حملے کی بھی قیادت کی جس میں کم از کم تین امریکی شہری ہلاک ہو گئے تھے جب کہ پیٹر کک کے مطابق وہ مشرقی افریقہ کہ اس ملک میں امریکی شہریوں پر مزید حملوں کی منصوبہ بندی بھی کر رہا تھا۔پینٹا گون کے مطابق ڈرون حملے میں شدت پسندوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

پینٹا گان کے ترجمان کے مطابق اس حملے کا اصل نشانہ الشباب کے رہنما حسن علی دھور تھے۔ حسن پر حالیہ عرصے میں صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو پر ہونے والے بم حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔