صومالیہ : دو مختلف بم دھماکوں میں 30 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Somalia Blast

Somalia Blast

موغا دیشو (جیوڈیسک) افریقی ملک صومالیہ کے شہر بائیدو کے گورنر نے شہر میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں تیس سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

گورنر کا مزید کہنا تھا کہ دھماکوں میں 61 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ جنھیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقامی حکام کے مطابق مرنے والے تمام افراد عام شہری تھے۔