صومالیہ میں انٹیلی جنس ادارے کی عمارت پرحملے میں 10 اہلکار ہلاک

Intelligence Buildings Attack

Intelligence Buildings Attack

موگا دیشو (جیوڈیسک) صومالیہ میں انٹیلی جنس عمارت پر حملے میں 10 اہلکار ہلاک جب کہ 4 حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں فوج کے خفئی انٹیلی جنس ادارے کی عمارت کے باہرپہلے خودکش کارحملہ کیا گیا جس کے بعد حملہ آورعمارت میں داخل ہوگئے۔ جس کے بعد عمارت میں فوجیوں اورشدت پسندوں کے درمیان فائرنگ شروع ہوگئی جس کے نتیجے میں 10 سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 4 حملہ آورہلاک ہوگئے۔

صومالیہ میں برسرپیکار جنگجو تنظیم الشباب نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ واضح رہے کہ الشباب گزشتہ کئی برسوں سے صومالیہ میں جمہوری حکومت کے بجائے اپنا نظام حکومت لانے کے لئے بر سر پیکار ہے۔