صومالیہ : مسافر طیارے میں دوران پرواز شگاف، ایک شخص ہلاک

Aircraft

Aircraft

صومالیہ (جیوڈیسک) صومالیہ کےمسافر طیارے میں چودہ ہزار فٹ کی بلندی پر دوران پرواز شگاف پڑ گیا، خوفناک حادثے میں ایک شخص جہاز سے گر کر ہلاک ہو گیا، دو مسافر زخمی ہوئے ہیں۔

دارالحکومت موغادیشو میں اپنی نوعیت کا ایک ہولناک حادثہ پیش آیا جہاں زمین سے چودہ ہزار فٹ بلندی پر دوران پرواز جہاز میں اچانک سوراخ ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جہاز سے گر کر ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے جس کے بعد پائلٹ نے ذہانت استعمال کرتے ہوئے جہاز کو واپس ائیرپورٹ پر اتار لیا۔ ڈالو ایئرلائنز کا طیارہ جبوتی جا رہا تھا اور اس پر 60 افراد سوار تھے۔