صومالیہ: پولیس تھانے کے قریب بم حملہ متعدد افراد ہلاک اور زخمی

Somalia Bomb Attack

Somalia Bomb Attack

موغادیشو (جیوڈیسک) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں پولیس تھانے کے قریب بم حملے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق موغادیشو کے محّلے وابیری میں واقع پولیس تھانے کے قریب بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ حملہ کیا گیا۔

حملہ، صدارتی پیلس اور ائیر پورٹ کے راستے کو ملانے والی شاہرائے مکّہ مکرمہ پر کیا گیا اور اس میں کثیر تعداد میں افراد زخمی بھی ہو گئے ہیں۔

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حملہ القائدہ دہشتگرد تنظیم سے منسلک الشباب دہشت گرد تنظیم کی طرف سے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ الشباب ایک تواتر کے ساتھ موغادیشو کے ہوٹلوں اور پولیس چوکیوں کو نشانہ بناتی رہتی ہے۔

دوسری طرف دہشتگرد تنظیم الشباب کے دہشت گردوں نے افریقہ یونین امن فورسز کے فوجیوں کے کانوائے پر بھی حملہ کیا ہے۔

موغادیشو سے 140 کلومیٹر جنوب مغرب میں پیش آنے والے واقعے میں 39 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔