صومالیہ کے دارالحکومت میں ہوٹل پر خودکش حملہ، 2 ارکان پارلیمنٹ سمیت 15 افراد ہلاک

Shabab

Shabab

موغادیشو (جیوڈیسک) صومالیہ میں خودکش کاربم دھماکے میں 2 اراکین پارلیمنٹ سمیت 15 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم ’’الشباب‘‘ نے قبول کرلی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں واقع ہوٹل کے باہر تیزرفتار کار آکر دھماکے سے پھٹ گئی اور اس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 اراکین پارلیمنٹ سمیت 15 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم ’’الشباب‘‘ نے قبول کرلی۔

واضح رہے کہ رواں سال فروری میں الشباب نے موغادیشو کے ایک بڑے بینک پر حملہ کیا تھا جس میں 9 افراد ہلاک ہوئے تھے۔