بیٹے کی کوریج کرنے پر کرینہ میڈیا پر سخت برہم

Kareena Kapoor

Kareena Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی بیبو کرینہ اور اداکار سیف علی خان کا بیٹا تیمور پیدائش کے بعد سے ہی میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے، تاہم اب اداکارہ بیٹے کی تصاویر اور اس کی ایک ایک حرکت نوٹ کرنے پرخوب برہم ہو گئیں ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ کرینہ کپور کا انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ انہیں بالکل پسند نہیں ہے جس طرح تیمورکی تصاویراوراس کی ایک ایک حرکت نوٹ کرکے خبروں کی زینت بنایا جاتا ہے، وہ کیا کھاتا ہے، کہاں جاتا ہے، کیا پہنتا یا پھراس کے ہیئر اسٹائل پر بار بار بات کرنا اب برا لگتا ہے، سمجھ نہیں آتا کہ وہ اس ٹرینڈ کو کیسے روکیں کیونکہ وہ محض ابھی 14 ماہ کا ہے۔

اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ اب تیمور بھی اس ٹرینڈ کا عادی ہوگیا ہے کیونکہ جب اس کی مختلف تصاویر کا موازنہ کرتی ہوں تو وہ بھی اب پوزدے کر تصویریں کھنچواتا ہے۔

ایک بارپھربیٹے کے نام پرہونے والے تنازعات کا پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ بیٹے کے نام کے لیے بہت تنقید برداشت کی تاہم اس سے زیادہ سپورٹ بھی ملی جومعنی رکھتی تھی۔ اداکارہ نے کہا کہ بیٹے کی پیدائش سے پہلے ہی سیف نے ان سے کہا تھا کہ بیٹا ہوا تو اس کا نام تیمورنہیں بلکہ ’فیض‘ رکھیں گے جس پراداکارہ نے انکار کرتے ہوئے کہا تھا فیض نام بھی اچھا ہے لیکن میرا بیٹا مضبوط اورطاقت وربنے گا اس لیے اس کا نام تیمورہی ہوگا اوریہ ہی نام رکھنے پر مجھے بہت فخرہے۔