داماد نے بھائی اور باپ کیساتھ مل کر ساس کو موت کے گھاٹ اتار دیا

مصطفے آباد /للیانی (ناصر سندھو سے) گھریلو نا چاقی پر داماد نے بھائی اور باپ کیساتھ مل کر ساس کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔

لواحقین کا لاہور قصور روڈ پر ڈیڈ باڈی رکھ کرتین گھنٹے تک شدید احتجاج۔پولیس کے خلاف سخت نعرہ بازی۔واقعات کے مطابق صوا آصل کے نواحی گائوں چک بُوٹا میں چند روز سے اختر کا اپنی ساس ”طاہرہ” سے گھریلو تنازعہ چلا آ رہا تھا۔وقوعہ کے روز دونوں میں تکرار ہوئی جس پر اختر نے اپنے بھائی رانجھا اور باپ اکبر کے ہمراہ فائرنگ کر کے طاہرہ کو ابدی نیند سُلا دیا۔

درئیں اثناء واقعہ کے خلاف لواحقین اور اہل دیہہ نے ملزمان کی عدم گرفتاری پر چوکی صُوا صل کے سامنے لاہور قصور روڈ پر میت رکھ کر سخت احتجاج اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔احتجاج میں شریک عورتوں اور مردوں کی کثیر تعداد نے کہا کہ پولیس ملزمان کی گرفتاری میں غفلت ،لاپرواہی اور سست روی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

بعد ارزاں پولیس کے اعلی افسران کی یقین دہانی کے بعد لواحقین منتشر ہو گئے اور کئی گھنٹے بند رہنے کے بعد فیروزپور روڈ کی ٹریفک کو بحال کر دیا گیا۔

Lalyani Mustafa Abad News

Lalyani Mustafa Abad News

Lalyani Mustafa Abad News

Lalyani Mustafa Abad News

Lalyani Mustafa Abad News

Lalyani Mustafa Abad News

Lalyani Mustafa Abad News

Lalyani Mustafa Abad News

Lalyani Mustafa Abad News

Lalyani Mustafa Abad News