بیٹا بے گناہ ہے رہا کیا جائے۔ ایک سال سے جیل میں ہے

Jail

Jail

ڈیرہ غازیخان( ریاض جاذب سے) بیٹا بے گناہ ہے رہا کیا جائے۔ایک سال سے جیل میں ہے۔ پولیس کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم بھی بے گناہ قرار دے چکی ہے۔ ایک ایسے مقدمہ میں ملوث کیا گیا جس میں میرا بیٹا کسی بھی حوالے سے شامل نہیں تمام کیس ذاتی رنجش کی بنا بنایا گیا۔ یہ اپیل نذر عباس کی بوڑھی والدہ مسمات وسو مائی سکنہ صدیق آباد نے میڈیا کے توسط سے اپیل کی ہے کہ اس کے بیٹے کو ناکردہ گناہ کی سزاء نہ دی جائے۔

میرے بیٹے پر گذشتہ سال ایک جھوٹا مقدمہ برائے اغواء قائم ہوا تھانہ دراہمہ میں درج کئے گئے اس مقدمہ میں میرے بیٹے کی صرف گاڑی کیری وین کے استمال کی ذکر کیا گیا ہے۔ لڑکی جس کے اغواء کی کہانی گھڑی گی جبکہ اس وقت مذکورہ لڑکی صائمہ اقبال دارالاامان میں مقیم تھی جس نے اپنے خاوند سے بذریعہ عدالت مقدمہ برائے تنسیخ کے ذریعے طلاق لے رکھی تھی۔ تمام شواہد اور ثبوت اس مقدمہ میںپیش ہیں جس سے یہ ثابت ہوچکا ہے کہ میرا بیٹا موقع پر کہیں بھی موجود نہیں ہے۔ نذر عباس جوکہ شادی شدہ اور دو بیٹیوں کا باپ ہے۔ کے بوڑھے والدین اور بیوی بچے انصاف کے حصول کے لیے سرگرداں ہیں۔