سوناکشی سنہا 16ویں آئیفا ایوارڈ میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گی

Sonakshi Sinha

Sonakshi Sinha

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا جو جلد ہی بھارتی چینل کی رائلٹی شو آنڈین آئیدل جونیئر میں جج کے فرائض انجام دینے جارہی ہیں ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں اگلے ماہ پانچ جون سے شروع ہونے والے تین روزہ 16 ویں انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈ ’’آئیفا‘‘ میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔

تقریب کی میزبانی ایوشمان کھرانہ اور پرینیتی چوپڑا کریں گی جب کہ معروف موسیقار شنکر احسان لوئے ، میکا سنگھ ، انکیٹ تیواڑی ، کانیکا کپور ، جاوید علی اور نوراں سسٹرز بھی اس موقع پر پرفارم کریں گے اطلاعات کے مطابق سوناکشی نے آئیفا تقریب میں اپنی آواز کا جادو جگانے کے لیے پریکٹس شروع کردی ہے۔

ائیفا کے آرگنائزر اور وزکرافٹ انٹرنیشنل انٹرٹیمنٹ نے ہدایتکار سباس جوزف نے بھارتی خبر رساں ادارے ’’آئی اے این ایس ‘‘ کے ساتھ ممبئی میں ٹیلفون پر گفتگو کرتے ہوئے سوناکشی سنہا کے تقریب میں گلو کاری کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پہلا موقع ہوگا کہ ایک اداکارہ بھی تقریب میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گی اور اس سے 16 ویں انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈکی تقریب اور دلچسپ اور بہترین ہوجائے گی انھوں نے بتایا کہ سوناکشی سنہا 7 جون کی شام کو گلوکاری کا مظاہرہ کریں گی جس کے لیے انھوں نے ریہرسل شروع کر دی ہے۔

انھوںنے بتایا کہ اس کے علاوہ ہرتیک روشن ، انوشکا شرما ، پریانکا چوپڑا ، فرحان اختر ، پرینیتی چوپڑا۔ شردھا کپور اور شاہد کپور بھی اپنی پرفارمنس سے تقریب میں جان ڈالیں گے ۔
دریں اثنا سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ اپنی دو فلموں میں گانا ریکارڈ کرواچکی ہوں اس کے باوجود ’’ آئیفا ‘‘ کے اسٹیج پر جہاں بالی ووڈ کی بڑی بڑی شخصیات موجود ہوں کی کے سامنے پرفارم کرنے کے سلسلہ میں نروس ہوں مگر اس کیے باوجود یہ سمجھتی ہوں کہ اس تقریب میں پہلی مرتبہ پرفارم کرنا میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔

کیونکہ اس کے بعد میرا نام بھی گلوکاروں کی فہرست میں شامل ہو جائے گا اداکارہ کا کہنا تھا کہ ساتھی اداکاراؤں نے اس سلسلہ میں میرا حوصلہ بہت بڑھایا ہے اور میں ماہر گلوکار کی مدد سے اسٹیج پر پرفارم کرنے کی ریہرسل بھی کررہی ہوں امید ہے نہ صرف آئیفا کے شرکا بلکہ مداحوں کو بھی میری پرفارمنس پسند آئے گی۔