سونم کپور کی شادی جون میں ہونے کا امکان

Sonam Kapoor

Sonam Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) اداکارہ سونم کپور اور انکے بزنس مین دوست آنند آہوجا کی شادی رواں سال جون میں ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق سونم کپور اور آنند آہوجا کی منگنی کی تقریب کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں جبکہ سونم کے والدین نئے فرد کو خاندان میں شامل کرنے کیلئے بہت پرجوش اور خوش ہیں۔

جوڑے کے قریبی ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ شادی سے قبل ان دونوں کی منگنی کی بھی باقائدہ تقریب منعقد کی جائے گی، جس میں دونوں کے خاندانی افراد سمیت انتہائی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔