نغمہ نگار ایس ایم صادق نے راحت فتح علی کی 3 نعتیں ریکارڈ کر لیں

Rahat Fateh Ali Khan

Rahat Fateh Ali Khan

لاہور (جیوڈیسک) معروف نغمہ نگار ایس ایم صادق نے اپنے سٹوڈیو میں بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کی آ وازمیں تین نعتیں ریکارڈ کر لیں۔

تینوں نعتیں ایس ایم صادق نے تحریرکی ہیںجن کے ویڈیوزکی ریکارڈنگ آئندہ چند روز میں کی جائے گی اورانہیں مختلف ٹی وی چینلز سے نشر کیا جائے گا۔

انکا کہنا تھاکہ خاص طور پر راحت فتح علی خان کی نعت اک خواب سناواں کی شاعری اور طرزبہت خوبصورت بنائی گئی ہے۔

مجھے امید ہے کہ جس طرح میری تحریر کردہ شہباز قمر فریدی کی نعت آقا میریاں اکھیاں مدینے چ رہ گیئاں مقبول ہوئی ہے۔ اسی طرح راحت فتح علی خان کی نعت بھی بہت مقبولیت حاصل کرے گی۔