جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 14 جنوری سے شروع ہو گا

England vs South Africa

England vs South Africa

جوہانسبرگ (جیوڈیسک) جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 14 سے 18 جنوری تک جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

مہمان ٹیم انگلینڈ کو چار میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، ڈربن میں کھیلے گئے پہلے میچ میں انگلش ٹیم نے 241 رنز سے فتح سمیٹی جبکہ کیپ ٹاﺅن میں کھیلا گیا دوسرا ٹیسٹ ڈرا ہوا۔

دونوں ٹیموں درمیان چوتھا اور آخری ٹیسٹ 22 سے 26 جنوری تک سینچورین میں کھیلا جائے گا۔

اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ 3 فروری، دوسرا 6 فروری، تیسرا 9 فروری، چوتھا 12 فروری جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 14 فروری کو کھیلا جائے گا۔

دورے میں شامل پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 19 فروری اور دوسرا 21 فروری کو کھیلا جائے گا۔