جنوبی افریقا کے مکی آرتھر قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

Mickey Arthur

Mickey Arthur

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا کے مکی آرتھر کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔

پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے لئے مکی آرتھر کا نام منتخب کرلیا ہے۔ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر سے 2 سال کا معاہدہ طے پا گیا ہے اور اس بات کا قومی امکان ہے کہ وہ رواں ماہ ہی قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری سنبھال لیں گے۔

مکی آرتھر جنوبی افریقن ٹیم کی کوچنگ کے علاوہ 2013 میں آسٹریلوی ٹیم کی کوچنگ کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔ مکی آرتھر کی کوچنگ میں ہی جنوبی افریقا نمبر ون ٹیم بنی لیکن بورڈ سے اختلافات کے بعد وہ پروٹیز ٹیم کی کوچنگ سے مستعفی ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ مکی آرتھر نے 2010 میں پاکستانی کھلاڑیوں پر میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا الزام بھی عائد کیا تھا جس پر پی سی بی کی جانب سے انہیں لیگل نوٹس بھی بھجوایا گیا تھا۔
واضح رہے ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی شرمناک شکست کے بعد ہیڈ کوچ وقار یونس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔