جنوبی افریقہ میں پولیس سٹیشن پر حملہ، 6 اہلکار جاں بحق

Police Station Attack

Police Station Attack

کیپ (جیوڈیسک) جنوبی افریقہ کے مشرقی صوبے کیپ میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس سٹیشن پر حملہ کر کے پانچ اہلکاروں اور ایک آف ڈیوٹی فوجی کو ہلاک کر دیا۔

میڈیا کے مطابق نامعلوم افراد نے دیہاتی علاقے میں واقع پولیس سٹیشن پر ہلہ بول کر اسلحہ چرایا اور تین اہلکاروں کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔

انہوں نے پولیس وین چرائی اور دو اہلکاروں کو اغوا کر لیا اور کچھ فاصلے پر انہیں بھی ہلاک کر دیا اور فرار ہو گئے۔

فرار ہونے کی کوشش میں ایک فوجی سامنے آیا تو انہوں نے اسے بھی گولی مار دی۔ واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔