جنوبی افریقہ : صدر کے خطاب کے دوران پارلیمنٹ میں ہنگامہ

South Africa,Parliament Commotion

South Africa,Parliament Commotion

کیپ ٹائون (جیوڈیسک) جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ میں ہنگامہ ہو گیا۔ صدر جیکب زوما سوالات کے جوابات دینے لگے تو ای ایف ایف پارٹی کے ارکان نے احتجاج کیا۔

سپیکر نے انہیں باہر نکالنے کا حکم دیا تو سکیورٹی اہلکاروں سے جھڑپ ہوگئی۔ اکنامک فریڈم فائٹرز کے ارکان نے کہا صدر غیر قانونی ہیں۔ وہ ایوان سے خطاب نہیں کر سکتے۔

ارکان نے چیزیں پھینکیں ۔ پارٹی لیڈر مالیما نے کہا جب تک صدر مستعفی نہیں ہوگے ایوان کی کارروائی نہیں چلنے دینگے۔