ساوتھ افریقہ: طالب علم یونیورسٹی فیسوں میں ہونے والے اضافے کے خلاف سراپا احتجاج

Students Protest

Students Protest

کیپ ٹاون (جیوڈیسک) ساوتھ افریقہ کے شہر کیپ ٹاون میں طالب علم یونیورسٹی فیسوں میں ہونے والے اضافے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ س

اوتھ افریقہ کے دیگر شہروں کی طرح کیپ ٹاون کی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم دنیا بھر کے طلبہ اگلے سال بڑھائی جانے والی فیسوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

احتجاج کے دوران طلبہ نے مختلف راستوں کو بلاک کر دیا جبکہ فیس میں اضافوں کےخلاف نعرے لگاتے رہے۔ ساوتھ افریقہ کی ٹاپ یونیورسٹیز نے اگلے سال سالانہ فیسوں میں 10.5 فیصد اضافے کا عندیہ دیا تھا جس کو احتجاج کے بعد واپس لے لیا گیا تھا۔

تاہم فیسوں میں اضافے کےخلاف ایک بار پھر سے طلبہ شدید احتجاج کر رہے ہیں اس موقع پر پولیس نے یونیورسٹی کی عمارت پر قبضہ کرنے والے طالب علموں کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔